محمود عباس "تنظیم آزادی فلسطین" کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے

963591
محمود عباس "تنظیم آزادی فلسطین" کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

خبر  کے مطابق رم اللہ میں جاری   قومی کونسل  برائے فلسطین  کے چار روزہ اجلاس کے آخر میں  تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب  کیا۔

 یہ کمیٹی  تنظیم آزادی فلسطین  کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے 122 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔

اس موقع پر فلسطینی صدر کے معاون احمد مجدلانی نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے انتخاب  کے بعد سیاسی میدان میں کام مزید آسان ہوجائے گا اور خلاء پر کرنے میں مدد ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں