اسرائیل طیاروں کے حملے میں ہلاک شدگان ایرانی فوجیوں کی رسم جنازہ
کہا جاتا ہے کہ ملکی انتظامیہ حالیہ ایام میں مشرقی غوطہ پر کیمیاوی اسلحہ کے حملے اسی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے طیاروں کے ذریعے کر رہی ہے
948172
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے شام میں ایک ہوائی اڈے پر حملے میں پاسداران انقلاب فوج سے منسوب ایک کرنل سمیت 7 ایرانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان ایرانی فوجیوں کے لیے آج رسم جنازہ کا اہتمام کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جیٹ طیاروں نے کل علی الصبح حمس میں اسد انتظامیہ کے ٹی۔4 فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ ملکی انتظامیہ حالیہ ایام میں مشرقی غوطہ پر کیمیاوی اسلحہ کے حملے اسی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والے طیاروں کے ذریعے کر رہی ہے۔
اس اڈے پر ایرانی قوتیں متعین ہیں۔
متعللقہ خبریں
دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں شامی قومی فوج کے 6 فوجی ہلاک
پرتشدد تصادم کے بعد، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے شامی قومی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا