مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد اسرائیل سے تعلقات فوری بحال ہو سکتے ہیں: ولی عہد شاہ سلمان

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو لکھے گئے ایک خفیہ خط سے پتہ چلا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سعودی عرب اسرائیل کو بہت زیادہ رعایتیں دے سکتا ہے

946023
مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد اسرائیل سے تعلقات فوری بحال ہو سکتے ہیں: ولی عہد شاہ سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد اسرائیل سے تعلقات فوری بحال ہو سکتے ہیں ،اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکا دشمن ایک ہی ہے۔امریکی میڈیا کے انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو اسرائیل سے تعلقات فوری بحال ہوسکتے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فلسطینیوں کی طرح اسرائیلیوں کو بھی اپنے وطن کا حق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو لکھے گئے ایک خفیہ خط سے پتہ چلا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سعودی عرب اسرائیل کو بہت زیادہ رعایتیں دے سکتا ہے، جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنا اور بیت المقدس کی آزادی شامل ہوگی، اس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بحال ہوجائیں گے اور وہ دونوں اپنے مشترکا ہدف ایران پر توجہ دیں گے۔
دوسری جانب قطر کے سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم نے بھی اسرائیل کے اپنی زمین میں رہنے کا حق تسلیم کرلیا ہے ،سابق قطری وزیراعظم نے کہا کہ وہ برسوں سے اس بات کو مانتے ہیں کہ اسرائیلیوں کواپنی زمین پر رہنے کا حق ہے، قطری رہنماں کو چاہیے کہ وہ خطے میں اپنے خراب تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی کوشش ناقابل معافی غلطی ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھوکے باز، جھوٹے اور جابر ملک اسرائیل سے مذاکرات کی کوشش بھی ناقابل معافی غلطی ہو گی جو فلسطینیوں کی فتح کو پیچھے دھکیل دے گی۔تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی تحریک کی حمایت کریں اور یہ کہ ایران فلسطینی تنظیم حماس کی مدد جاری رکھے گا۔ بی بی سی کے مطابق خامنہ ای نے یہ بیان اس خط کے جواب میں دیا جو حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے حال ہی میں انہیں لکھا تھا اور اس میں عرب ملکوں پر تنقید کی گئی تھی۔اپنے بیان میں خامنہ ای نے مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ مل کر اسرائیل کو شکست دیں۔



متعللقہ خبریں