شرقِ غوط ایک بار پھر شدید بمباری کی زد میں

علاقے  میں  گزشتہ 5 روز کے حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 150 سے تجاوز  کر چکی ہے

934166
شرقِ غوط ایک بار پھر شدید بمباری کی زد میں

شام میں بشار الاسد اور اس  کے حمایتیوں کی شرق الغوطہ  پر لگاتار  بمباری سے 59 شہری ہلاک ہو گئے۔

شرق الغوطہ  میں موجود انادولو ایجنسی کے  نمائندوں نے  اطلاع دی ہے کہ اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں نے  دن بھر   غوطہ کے ہر محلے پر  زمینی اور فضائی بمباری  کی ۔

اس  طرح  علاقے  میں  گزشتہ 5 روز کے حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 150 سے تجاوز  کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 24 فروری کے روز ایک  قرار داد پاس کرتے ہوئے مشرقی الغوطہ  سمیت شام بھر میں شہریوں کے لیے فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔  لیکن اس پر کس طریقے سے عمل درآمد  کیے جانے کا معاملہ واضح نہ ہو سکا تھا۔

مخالف گروہوں کے زیر کنٹرول  غوطہ میں 4 لاکھ افراد گزشتہ 5 برسوں سے محاصرے کی زندگی  بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں