ادلب کے مہاجر کیمپ پر بمباری،10 افراد ہلاک 15 زخمی

جنوبی شام   کے علاقے ادلب   میں واقع ایک  کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 15 زخمی  ہو گئے

934121
ادلب کے مہاجر کیمپ پر بمباری،10 افراد ہلاک 15 زخمی

 جنوبی شام   کے علاقے ادلب   میں واقع ایک  کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور 15 زخمی  ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ   روسی فضائیہ  کے ایس یو  24 قسم کے جنگی  طیارے نے  لازکیہ کے اڈے سے  پرواز کرتےہوئے ادلب کے  قصبے الخاص میں  واقع  مہاجر کیمپ  پر بم برسائے۔

 اس کے نتیجے میں  10 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

 حالیہ دس روز کے اندر  ادلب اور حامہ پر حملوں کے دوران  اب تک 31 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو چکے ہیں۔

 سلامتی کونسل کے ایک فیصلے کی رو سے  الغوطہ الشرقیہ  سمیت  شام کے دیگر علاقوں     کےلیے فائر بندی کا فیصلہ کیا  گیا تھا    مگر شامی انتظامیہ   نے اس فیصلے کی خلاف ورزیاں  کرنا شروع کر رکھی ہیں۔



متعللقہ خبریں