سعودی عرب ہند۔اسرائیل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پرراضی ہوگیا:نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے بھارتی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے

924202
سعودی عرب ہند۔اسرائیل پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پرراضی ہوگیا:نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین  نیتن یاہو  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے بھارتی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق، یہ سعودی عرب کے ساتھ اسرائیلی تعلقات میں بہتری کی طرف ایک اشارہ ہے۔

 امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اسرائیلی  طیارے  بھی بھارت جاتے ہوئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

اس طرح بھارت اور اسرائیل کے مابین سفر کا دورانیہ اور کرایہ بھی کم ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں