یمن: حضر موت کی ایک اہم وادی پر سرکاری فوج کا قبضہ،حوثیوں کو بھاری نقصان
یمن کے صوبے حضر موت میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے وادی المسینی کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا
916584
یمن کے صوبے حضر موت میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے وادی المسینی کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
یہ علاقہ القاعدہ تنظیم کا ایک اہم ترین گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔
فوجی کارروائی کے دوران تنظیم کے تقریبا 20 ارکان ہلاک اور کئی گرفتار ہو گئے۔
یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کرامہ التمیمی نے بتایا کہ مسلح فوج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے گولہ بارود اور دھماکا خیز آلات کی بڑی مقدار اور تعداد برآمد کر لی ہے ۔
دوسری جانب، صعدہ صوبے میں یمنی فوج نے گزشتہ روز کئی مقامات پر اپنا کنٹرول مکمل کر لیا۔ یہ پیش رفت گھمسان کی لڑائی کے بعد سامنے آئی جس کے دوران باغی حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی قوتوں کے لبنان پر حملے تواتر سے جاری ہیں
8 اکتوبر 2023 سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان 3,365 تک ہو گیا