یمن، بعض مہاجرین کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں

یمن میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں انسانوں نے اپنے گھر بار کو ترک کیا ہے

903527
یمن، بعض  مہاجرین کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں

یمن میں گزشتہ تین برسوں سے جاری جنگ کے  باعث ابی ین شہر میں 2 ہزار ست زائد مہاجر بلا کسی خیمے کے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ابی ین میں   مہاجرن کو پناہ گاہیں فراہم کرنے والی کمیٹی کے صدر احمد سید کا کہنا  ہے کہ خانہ جنگی کے باعث طائز اور مغربی ساحلی علاقوں سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے  ان کے  شہر میں پناہ  لینے والے دو ہزار سے زائد افراد  بلا کسی چھت کے  درختوں کے نیچے زندگی گزارنے کی کوشش میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی صورتحال  سنگین ہے ان کو  خوراک اور ادویات  کے فقدان  کا سامنا  ہے۔

سید نے  بین  الاقوامی تنظیموں اور مقامی و غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کٹھن حالات میں  زندگی بسر کرنے پر مجبور مہاجرین کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ  یمن میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں انسانوں نے اپنے گھر بار کو ترک کیا ہے  جس کے بعد سے  موذی امراض    نے زور پکڑا ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں