مصر: سکیورٹی فورسز کی بس پر بم حملہ 2 پولیس اہلکار ہلاک

العارش میں نامعلوم افراد کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی راستے سے  گزر رہی تھی

903227
مصر: سکیورٹی فورسز کی بس پر بم حملہ 2 پولیس اہلکار ہلاک

مصر کے شمالی صوبے سینا میں سکیورٹی فورسز کی بس پر بم حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مصر کے نیم سرکاری روزنامے 'اخبار  الیوم ' کی خبر کے مطابق شمالی سینا سے منسلک شہر العارش میں نامعلوم افراد کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی راستے سے  گزر رہی تھی۔

حملے  میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ مصر  کی شمال مشرقی تحصیل شمالی سینا  کے شہروں رفاح اور العارش  کے بعض علاقوں میں نافذ کرفیو کی مدت کو ماہِ اپریل تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں