ایران: مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، 2 افراد ہلاک

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور مولویوں کے خلاف جاری یہ احتجاجی مظاہرے رات گئے تک جاری رہے

879164
ایران: مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، 2 افراد ہلاک

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک میں 4 دن سے جاری احتجاجی مظاہرے 13 شہروں میں پھیل گئے ہیں۔

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور مولویوں کے خلاف جاری یہ احتجاجی مظاہرے رات گئے تک جاری رہے۔

مظاہرین نے بینکوں اور سرکاری عمارتوں پر حملے کئے۔

ایرانی پولیس نے مظاہروں میں مداخلت کی اور کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

بعض شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

دورود شہر کے مظاہروں میں 2 مظاہرین  ہلاک ہو گئے ہیں اور   شہر کے گورنر دفتر سے جاری کردہ بیان میں غیر ملکی ایجنسیوں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  سکیورٹی فورسز نے ہجوم پر فائرنگ نہیں کی۔

ملک میں حکومت کے حامیوں نے بھی جوابی مظاہرے کئے  اور کل سال 2009 کے واقعات پر قابو پانے کی سالانہ یاد منائی۔

حکومت کے حامی ہزاروں ایرانیوں نے دینی رہنما علی خامنائی  کے حق میں نعرے لگائے۔



متعللقہ خبریں