اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفاح کے مشرق میں فلسطینی گروپوں  کے کنٹرول ٹاور پر حملہ کیا  جس  کے نتیجے میں ٹاور کو نقصان پہنچا ہے

879013
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے جنوبی شہر رفاح کے کنٹرول ٹاور پر فضائی حملہ۔

عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفاح کے مشرق میں فلسطینی گروپوں  کے کنٹرول ٹاور پر حملہ کیا  جس  کے نتیجے میں ٹاور کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچائے آداری نے بھی موضوع سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے جمعہ کے روز کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی ائیر فورسز کے طیاروں نے   غزہ کے جنوب میں حماس کے سرچ پوائنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک روز قبل جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ کی طرف سے فائر کئے گئے دو راکٹوں کو اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم کی طرف سے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

اس دوران اسرائیل کے وزیر دفاع اویگڈور لیبر مین نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی طرف سے فائر کئے جانے والے راکٹ ایرانی حمایت کی حامل  تنظیموں سے متعلق تھے۔

اسرائیلی روزنامے ہیرٹز کی انٹر نیٹ سائٹ سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق آویگڈور لیبر مین نے دعوی کیا ہے کہ ایران غزہ کے "متعصب عناصر " راکٹ فراہم کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں