ایران: مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل گیا
ایران میں پولیس اور حفاظتی اداروں کی وحشیانہ کاروائیوں کے باوجود جمعرات سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں
ایران میں پولیس اور حفاظتی اداروں کی وحشیانہ کاروائیوں کے باوجود جمعرات سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔
خبر کے مطابق ،شمال میں راشت اور مغرب میں کرمانشاہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ شیراز، اصفہان اور ہمدان میں مظاہرین کی تعداد کم ہے جبکہ ر دارالحکومت تہران میں درجنوں مظاہرین کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
یہ احتجاج شروع تو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہوئے مگر اب احتجاجی مظاہرین حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مظاہرے کر رہےہیں۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سب سے بڑا احتجاج مشہد میں دیکھا گیا جہاں 52 افراد کو گرفتار کیا گیاتھا۔
متعللقہ خبریں
غزّہ پر اسرائیلی حملے، دو خاندانوں کا نام و نشان ہی مِٹ گیا
بیت حانون پر اسرائیلی فضائی حملے میں، دو رشتہ دار خاندانوں کے 25 افراد ہلاک ہوگئے