مصر: فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی،فوجی افسر ہلاک

مصر میں سینائی کے علاقے میں گزشتہ  روز ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی جس میں ایک سینیئر فوجی افسر ہلاک ہو گیا

878012
مصر: فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی،فوجی افسر ہلاک

مصر میں سینائی کے علاقے میں گزشتہ  روز ایک فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک سینیئر فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

 بیرالعبد کے علاقے میں گشت پر مامور مقامی فوج  کے ایک  کرنل کی گاڑی اس بم دھماکے کا نشانہ بنی۔

یاد رہے کہ  بیرالعبد ہی میں نومبر کی 24 تاریخ کو مصری تاریخ کے بدترین دہشت گردانہ حملے میں صوفیوں کی ایک مسجد میں 311 نمازی مارے گئے تھے۔

 اس واقعے کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا تھا کہ سینائی میں متحرک عسکریت پسندوں کو کچلنے کے لیے بھرپور عسکری طاقت استعمال کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں