سعودی عرب بدعنوانی کیس:مزید 23 افراد کی مشروط رہائی

سعودی عرب میں بدعنوانی  الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ  معاہدےکے بعد رہا کردیا گیا

876419
سعودی عرب بدعنوانی کیس:مزید 23 افراد کی مشروط رہائی

سعودی عرب میں بدعنوانی  الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ  معاہدےکے بعد رہا کردیا گیا۔

خبر  کے مطابق، ان افراد کی رہائی گزشتہ دو دنوں کے دوران مالی تصفیے کے بعد عمل میں آئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آنے والے دنوں میں مزید افراد کو رہا کیے جانےکا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ شہزادوں ، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیر حراست 200سے زائد افراد کے مقدمات  جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بدعنوانی  کے الزامات قبول کرنے والوں کو ناجائز طور پربنائے گئے اثاثوں کا کچھ حصہ ادا کرنے پر رہا کیا گیا جبکہ الزامات سے انکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں