لبنان: برطانوی خاتون سفارت کارکا قتل ،الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لبنان میں پولیس نے برطانوی سفارت خانے کی ایک خاتون ملازمہ" ریبیکا ڈائیکس" کے قتل کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے

871385
لبنان: برطانوی خاتون سفارت کارکا قتل ،الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لبنان میں پولیس نے برطانوی سفارت خانے کی ایک خاتون ملازمہ" ریبیکا ڈائیکس" کے قتل کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سفارت کار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ مقتولہ کی لاش  گزشتہ ہفتے کے روز بیروت کے نواح سے ملی تھی۔

حکام کے مطابق، خاتون کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس میں کوئی سیاسی  نفرت کارفرما نہیں ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے اس خاتون سفارت کار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ بین الاقوامی ترقی کے لیے کام کرتی تھیں۔



متعللقہ خبریں