لبنان:برطانوی خاتون سفارت کار کوعصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا،سفارت خانےکا احتجاج

لبنان میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک برطانوی خاتون سفارت کار کو دارالحکومت بیروت کے قریب نامعلوم افراد نے عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا

870251
لبنان:برطانوی خاتون سفارت کار کوعصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا،سفارت خانےکا احتجاج

لبنان میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک برطانوی خاتون سفارت کار کو دارالحکومت بیروت کے قریب نامعلوم افراد نے عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا تھا۔

 مقتولہ  "ریبکا  ڈائیکس"  کی نعش گزشتہ ہفتے کی شام بیروت سے  صرف 8 کلو میٹر دور  جل الدیب کے علاقے سے ایک سڑک کے کنارے پر پائی گئی تھی۔
پولیس اور دیگر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے پتہ چلا ہے کہ خاتون سفارت کار کو رسی کے ساتھ گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔

بیروت میں متعین برطانوی سفیر ہیوگر شورٹر نے ایک بیان میں کہا کہ پورا سفارت خانہ ریبکا کے بہیمانہ قتل پر دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔

 اس المناک واقعے پر ہم بیکی کے اہل خانہ، اس کےدوستوں اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارت خانہ مقتولہ کے قتل کے واقع کی تحقیقات کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں