یمن: ہم القدس کے بارے میں امریکی فیصلے کو قبول نہیں کرتے

ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے: یمن

863628
یمن: ہم القدس کے بارے میں امریکی فیصلے کو قبول نہیں کرتے

یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور امریکہ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے  کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں فلسطینی عوام کے لئے یمن کے غیر متزلزل اور اصولی طرزعمل کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی عوام کے جائز مطالبے کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔

بیان میں امریکی فیصلے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے اور مسلمانوں، عیسائیوں  اور یہودیوں  کے لئے القدس کی معنوی  ، دینی اور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں