سعودی عرب: یمن کو اب عربوں کی صف میں واپس لوٹنا چاہیے

ہمسایہ ملک یمن کی عرب ممالک کی صفوں میں واپسی کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے: سعودی کابینہ

861930
سعودی عرب: یمن کو اب عربوں کی صف میں واپس لوٹنا چاہیے

یمن کے معزول لیڈر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد سعودی عرب کی طرف سے پہلی دفعہ سرکاری سطح پر ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ " یمن کو اب حوثی انتظامیہ سے چھٹکارا پا کر عربوں  کی صفوں میں واپس لوٹنا چاہیے"۔

کابینہ نے حوثیوں کو ایرانی حمایت کا قصووار ٹھہرایا ہے اور یمن کے حوثی انتظامیہ سے رہائی پانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کی طرف سے شائع کردہ کابینہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمسایہ ملک یمن کی عرب ممالک کی صفوں میں واپسی کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے"۔

بیان میں صالح کا بلواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے خلاف مسلح بغاوت برادر ملک یمن کو قبضے ، اموات، دھماکوں  اور شخصی و سرکاری املاک  پر قبضے سے بچانے  کی امید ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب حوثی انتظامیہ کو  ایران کی کٹھ پتلی قرار دیتا ہے اور حوثیوں کے انتظامیہ پر قبضے یعنی مارچ 2015 سے لے کر اب تک  یمن پر حملے کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں