مراکش: اسکولوں میں اساتذہ  پر تشدد کے خلاف احتجاج

اسکولوں میں طالبعلموں کے اساتذہ پر تشدد پر احتجاج کے خلاف ملّی تعلیم یونین اور قومی تعلیم یونین کی طرف سے دارالحکومت رباط میں کئے گئے مظاہرے میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی

860604
مراکش: اسکولوں میں اساتذہ  پر تشدد کے خلاف احتجاج

مراکش میں اساتذہ کی یونینوں نے اسکولوں میں اساتذہ  پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

اسکولوں میں طالبعلموں کے اساتذہ پر تشدد پر احتجاج کی وجہ سے ملّی تعلیم یونین  اور  قومی تعلیم یونین کی طرف سے دارالحکومت رباط میں کئے گئے مظاہرے میں سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔

مظاہرین باب الاحد میں جمع ہوئے اور رباط کے مرکز میں واقع حسن دوم اور محمد پنجم شاہراہ  سے مارچ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے۔

مظاہرین نے "اسکولوں میں تشدد مردہ باد"، "اساتذہ کے لئے احترام" اور "سب سے پہلے وقار" کی عبارتوں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے میں ملّی تعلیم یونین  کے سیکرٹری جنرل عبدُللہ  داہمان نے  جاری کردہ بیان میں کہا کہ تشدد اسکولوں کا تخلیق کردہ مظہر نہیں ہے بلکہ تشدد ایک معاشرتی صورتحال ہے۔ اس کی ذمہ داری حکومت پر ہے اور اسکولوں  اور معاشرے میں تشدد کی روک تھام کے لئے حکومت  کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

داہمان نے کہا کہ منتظمین کو اسکولوں  اور معاشرے میں درپیش تشدد کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رباط اور کنیترہ میں اساتذہ نے طالبعلموں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے پر حکام کو شکایات پیش کی تھیں۔



متعللقہ خبریں