یمن: ماہِ اکتوبر کے دوران 117 شہری ہلاک ہو گئے

یمن میں جاری جھڑپوں میں ماہِ اکتوبر کے دوران 117 شہری ہلاک اور 22 عورتوں اور 43 بچوں سمیت 164 شہری زخمی ہو چکے ہیں

850517
یمن: ماہِ اکتوبر کے دوران 117 شہری ہلاک ہو گئے

یمن میں جاری جھڑپوں میں ماہِ اکتوبر کے دوران 117 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنیوا کی SAM انسانی حقوق  کی تنظیم کی  شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز  کی طرف سے کئے گئے فضائی آپریشنوں میں 69، حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی  کے علاقوں میں کئے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں 40، حوثیوں  اور معزول لیڈر علی عبداللہ  صالح کے حامیوں  کے جیلوں میں تشدد کے نتیجے میں 3 اور زمین میں نصب بارودی سرنگوں  کے دھماکوں کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 22 عورتوں  اور 43 بچوں  سمیت 164 شہری زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں سے زیادہ تر افراد حوثیوں کے شہری آبادی کے مقامات پر اندھا دھند حملوں اور کولیشن فورسز کے فضائی حملوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں ایک طویل عرصے سے جاری سیاسی عدم استحکام  جاری ہے اور حوثی اور صالح کے حامی ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعاء  اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

تاہم سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے لے کر اب تک یمن کی حکومت  کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں