اسرائیل: یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتے

آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے کا ارادہ رکھنے والے 20 افراد پر مشتمل یورپی وفد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: وزارت داخلہ

847074
اسرائیل: یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتے

اسرائیل  نے یورپی پارلیمنٹ  کے اراکین کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ اسرائیل کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیل کی وزارت داخلہ  کے محکمہ حدود کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے کا ارادہ رکھنے والے 20 افراد پر مشتمل یورپی وفد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس فیصلے کی وجہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ وفد میں شامل افراد اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک  کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ماہِ مارچ میں ایک قانون جاری کیا تھا جس کی رُو سے  بائیکاٹ تحریک  کی حمایت کرنے والے غیر ملکی اسرائیل میں داخل نہیں ہو سکتے۔

بائیکاٹ تحریک سال 2005 میں قائم ہوئی اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے، اسرائیل کے عرب فلسطینیوں  کو مساوی حقوق کی فراہمی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کے احترام سے متعلق کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں