سعودی عرب: مبینہ بدعنوانی کیس کے تحت افراد کے ذاتی کھاتے منجمد

سعودی عرب کی مانیٹری فاؤنڈیشن نے وضاحت کی ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کی گئی شخصیات کے ذاتی بنک کھاتے منجمد کیے گئے ہیں

842934
سعودی عرب: مبینہ بدعنوانی کیس کے تحت افراد کے ذاتی کھاتے منجمد

سعودی عرب کی مانیٹری فاؤنڈیشن نے وضاحت کی ہے کہ مبینہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کی گئی شخصیات کے ذاتی بنک کھاتے منجمد کیے گئے ہیں۔

 ان کی کمپنیوں کے کھاتے منجمد کردہ اکاؤنٹس میں شامل نہیں۔

خبر  کے مطابق، مانیٹری فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی بینک چینلز اور قانونی طور پر رقوم کی منتقلی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن کی طرف سے تاجر برادری کو اطمینان دلایا گیا ہے کہ بدعنوانی  کے الزام میں گرفتار افراد کی کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

 یاد رہے کہ یہ بنک کھاتے عدالتوں کے فیصلوں تک بند رہیں گے تاہم ان میں کمپنیوں کے اکاؤنٹس شامل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں اینٹی کرپشن کمیٹی کے قیام کا حکم دیا تھا۔

 انسداد بدعنوانی کمیٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد سابق اور  موجودہ  وزراء اور کئی نامی گرامی شہزادوں کو مبینہ  بدعنوانی  کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں