اربیل اور دوہوک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قانون کا احترام کیا جائے: العبادی

اربیل اور دوہوک میں پارٹی دفاتر پر اور اخباری نمائندوں پر حملوں کا مقصد ان علاقوں میں لا اینڈ آرڈر کو خراب کر کے  افراتفری پھیلانا ہے اور یہ چیز ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچائے گی: حیدر العبادی

837027
اربیل اور دوہوک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، قانون کا احترام کیا جائے: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اربیل اور دوہوک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

پریس دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان میں عبادی نے کہا ہے کہ ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ اربیل اور دوہوک میں پارٹی دفاتر پر اور اخباری نمائندوں پر حملوں کا مقصد ان علاقوں میں لا اینڈ آرڈر کو خراب کر کے  افراتفری پھیلانا ہے اور یہ چیز ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچائے گی۔

عبادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی عدم مفاہمت کے اثرات ان علاقوں کے کرد شہریوں پر کہ جو پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں نہیں مرتب ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی انتظامیہ ملک کے ہر حصے میں سکیورٹی کے قیام اور شہریوں کے مفادات کے تحفظ کو اہمیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ دوہوک  کی تحصیل زاہو میں کل بعض پارٹی  دفاتر کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا اور  مظاہرین کے ایک گروپ نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کی اسمبلی  کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔



متعللقہ خبریں