امیر قطرکی کویت کے وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات ، بحران خلیج کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد ال حماد الصباح  کیساتھ ملاقات کے دوران   بحران خلیج کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔

830927

قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کیو این اے  کیمطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد ال حماد الصباح   اور ان کے ہمراہی وفد کیساتھ دوحہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران   بحران خلیج کی حالیہ صورتحال  اور دیگر علاقائی اور عالمی معاملات پر غور کیا  گیا  ۔ امیر قطر نے کویتی وزیر خارجہ الصباح   سے  ان کی  ثالثٰی کی خدمات کی کوششوں  کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر  کیطرف سے  5 جون کو قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کی وجہ سے خلیج کے علاقے میں بحران پیدا ہو گیا تھا ۔  کویت اس بحران کو ختم کروانے کے لیے ثا لثٰی کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

متعللقہ خبریں