عراق: پورے کیرکوک میں سیکورٹی کو یقینی بنا دیا گیا

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے 25 ستمبر کے غیر آئینی  ریفرینڈم کے بعد کل عراقی فورسز کنٹرول سنبھالنے کے لئے شہر میں داخل ہوئیں اور پورے کیرکوک  میں سیکورٹی کو یقینی بنا دیا گیا ہے

829295
عراق:  پورے کیرکوک میں سیکورٹی کو یقینی بنا دیا گیا

عراق  نے پورے کیرکوک  میں سیکورٹی کو یقینی بنا دیا ہے۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے 25 ستمبر کے غیر آئینی  ریفرینڈم کے ساتھ کیرکوک کی جغرافیائی ساخت  تبدیل کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات  کے بعد کل عراقی فورسز کنٹرول سنبھالنے کے لئے شہر میں داخل ہوئیں۔

کیرکوک میں سکیورٹی  آپریشن کمانڈ آفس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "پورے کیرکوک میں سکیورٹی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے احاطے میں دیبیس، ملطقہ، جنوبی بائے حسن، شمالی بائے حسن اور ہاباز پیٹرول فیلڈ کے علاقے بھی شامل ہیں۔

دیالہ سے منسلک ہانیکین، جلویلا، مصطفیٰ مخمور، باشیکا، موصل ڈیم، اووینات، سنجار، رابعہ  اور موصل کی وادی اور دیگر علاقوں نے بھی امن و امان کے قیام  اور  سکیورٹی فورسز کی علاقے میں  تعیناتی  کی تصدیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں