جب تک ریفرینڈم منسوخ نہیں ہوتے ڈائیلاگ ممکن نہیں: حیدر العبادی

اگر کوئی ڈائیلاگ ہوتا ہے تو اس کا انعقاد عراق کے اتحاد و سالمیت پر ، آئین کے احترام پر اور ریفرینڈم کی منسوخی پر منحصر ہے: حیدر العبادی

824521
جب تک ریفرینڈم منسوخ نہیں ہوتے ڈائیلاگ ممکن نہیں: حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ جب تک عراقی کرد علاقائی انتظامیہ 25 ستمبر کے غیر آئینی ریفرینڈم کو منسوخ نہیں کرتی اس وقت تک ڈائیلاگ ممکن نہیں ہے۔

عبادی نے ، متنازع علاقوں میں سکیورٹی کے قیام کا موضوع  مرکزی انتظامیہ کے اختیارات میں شامل ہونے کا ذکر کیا اور علاقے میں موجود پیش مرگہ فورسز  سے وفاقی فورسز کے ساتھ جھڑپیں نہ کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم عبادی نے دارالحکومت بغداد میں سرکاری پیلس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے غیر آئینی ریفرینڈم کی وجہ سے بغداد کے ساتھ ڈائیلاگ کی اپیلوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈائیلاگ ہوتا ہے تو اس کا انعقاد  عراق کے اتحاد و سالمیت پر ، آئین  کے احترام پر اور ریفرینڈم کی منسوخی پر منحصر ہے۔ ہم ریفرینڈم کے بارے میں  نہ تو کسی کے ساتھ بحث میں  پڑیں گے اور نہ ہی  ان کی منسوخی کے بغیر کسی قسم کے  مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

حالیہ دنوں میں ایجنڈے پر لائے جانے والے کنفیڈریشن کے دعووں سے متعلق بات کرتے ہوئے عبادی نے کہا کہ کنفیدریشن کا موضوع آئین میں تبدیلی اور اسمبلی کے ایک تہائی کی منظوری کا متقاضی ہے ۔ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ سے علیحدگی نہیں ہو گی۔

عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے سیل فون آپریٹروں کو بغداد میں منتقل کرنے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ "سیل فونز آپریٹروں نے کہا ہے کہ وہ وفاقی انتظامیہ کے فیصلوں پر عمل کریں گے"۔

پیٹرول کے بارے میں بھی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق کا پیٹرول تمام عراقی عوام کا حق ہے اور تمام عالمی رہنما عراق بھر میں عراق  کی وفاقی انتظامیہ  کے   کنٹرول کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں