ریفرینڈم کو ملتوی نہیں مکمل طور پر منسوخ کیا جانا ضروری ہے: وزیر اعظم حیدر العبادی
مسعود بارزانی کردستان کے علاقے میں اکثریت نہیں ہیں کہ ہر ایک کے لئے ریفرینڈم کا انعقادکروا رہے ہیں، میں پوچھتا ہوں کی جو شہری کرد نہیں ہیں وہ کہاں جائیں گے: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے پلان کردہ اور 25 ستمبر کو متوقع ریفرینڈم کو ملتوی نہیں مکمل طور پر منسوخ کیا جانا ضروری ہے۔
عبادی نے بغداد کے سرکاری پیلس میں بعض مقامی اور بین الاقوامی پریس اور تھنک ٹینک نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں ریفرینڈم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عبادی نے کہا ہے کہ عراق کے قانون کی، شمال سے جنوب تک، تمام عراقیوں نے منظوری دی ہے حکومت کے تمام متعلقہ محکموں نے اس ریفرینڈم کے آئین کے منافی ہونے کا فیصلہ دیا ہے۔ ہر ایک کو اس فیصلے کی پابندی کرنا چاہیے۔ مسعود بارزانی کردستان کے علاقے میں اکثریت نہیں ہیں کہ ہر ایک کے لئے ریفرینڈم کا انعقادکروا رہے ہیں ۔ میں پوچھتا ہوں کی جو شہری کرد نہیں ہیں وہ کہاں جائیں گے؟"
انہوں نے کہا کہ ہم ریفرینڈم کے مکمل طور پر خلاف ہیں۔ ریفرینڈم خواہ اب کروایا جائے خواہ مستقبل میں کروایا جائے ،خواہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں کروایا جائے خواہ کسی اور علاقے میں ہم اسے جڑ سے مسترد کرتے ہیں۔ لہٰذا اس کو ملتوی کرنے کی نہیں مکمل طور پر منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریفرینڈم ایک خطرناک صورتحال کی طرف جا رہا ہے اور ہم اس معاملے پر بات چیت کے لئے بغداد میں کرد رہنماوں کے ساتھ ڈائیلاگ کے تمام دروازوں کو کھلا رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ ریفرینڈم کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور معزول لیڈر صدام حسین کی غلطیوں کو دہرایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اس ریفرینڈم کے ذریعے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو کسی قسم کی کوتاہی کے بغیر حل کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ مسئلہ ہم نے نہیں بلکہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ نے کھڑا کیا ہے۔
بیانات میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مذاکرات کا بھی ذکر کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ "صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات نہایت مفید ، بامعنی اور دو ٹوک تھی۔ ترکی کے ساتھ ہمارا نہایت مضبوط اتحاد ہے۔ ترکی کا ریفرینڈم کے مقابل عراق کی زمینی سالمیت کے حق میں روّیہ نہایت دو ٹوک ہے اور ہم اس کا نہایت واضح شکل میں مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ترکی کے اس طرزعمل پر ہمیں بہت مسرت ہے"۔
متعللقہ خبریں

مصر کے بارے میں نیتن یاہو کے الزامات گمراہ کن ہیں، پی ایل او سیکرٹری جنرل
مصر کے بارے میں نیتن یاہو کے دعوے گمراہ کن اور سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں