حکومتِ عراق کا کرد انتظامیہ کوریفرنڈم کے بارے میں انتباہ

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر ملک کی کرد آبادی کی جانب سے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو وہ فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں

809915
حکومتِ عراق  کا  کرد انتظامیہ کوریفرنڈم کے بارے میں انتباہ

حکومتِ عراق نے    کرد انتظامیہ کے ریفرنڈم  کے بارے میں کردی انتظامیہ کو متنبہ کردیا۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اگر ملک کی کرد آبادی کی جانب سے منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں ہنگامہ آرائی ہوئی تو وہ فوجی مداخلت کے لیے تیار ہیں۔

عراق کے وزیر اعظم   عبادی نے کہا کہ آزادی کے بارے میں کُرد ووٹ ''خطرناک کشیدگی کا باعث'' بن سکتی ہے، جس سے عراقی اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

عبادی نے خبردار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ    ریفرنڈم کرانے کی کوشش ''آگ سے کھیلنے'' کا معاملہ بن سکتا ہے، جو 25 ستمبر کو کرد نیم سرکاری خطے کے تین صوبوں کے اندر منعقد ہونا ہے۔ اُن علاقوں میں بھی ووٹنگ ہوگی جو کردوں کے کنٹرول میں ہیں، لیکن عراقی حکومت اُن پر دعوے دار ہے۔



متعللقہ خبریں