عراق سے علیحدگی کی صورت میں ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ تمام سمجھوتے منسوخ کر دیں گے
عراق سے علیحدہ ہونے کی صورت میں ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تمام سمجھوتوں کو منسوخ کر دیں گے اور تمام سرحدی دروازے اور راستے بند کر دئیے جائیں گے:علی شہمانی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمہانی نے کہا ہے کہ عراق سے علیحدہ ہونے کی صورت میں ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ اپنے تمام سمجھوتوں کو منسوخ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ساتھ جو سمجھوتے کئے ہیں وہ عراق کے دائرہ کار میں کئے ہیں۔
سرحدی چوکیوں سے متعلق سمجھوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہمانی نے کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے عراق سے علیحدہ ہونے کی صورت میں تمام سرحدی دروازے اور راستے بند کر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ سے ریفرینڈم کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عراق کے ہمسائیوں کا ریفرینڈم کے خلاف ہونا عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے لئے سخت صورتحال پیدا کرے گا۔
علی شہمانی نے کہا ہے کہ 25 ستمبر کو ریفرینڈم ہونے کی صورت میں ایران ماضی سے مختلف اقدامات کرے گا اور ہم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں موجود مخالف فورسز کے خلاف جدوجہد کریں گے۔
متعللقہ خبریں

مصر کے بارے میں نیتن یاہو کے الزامات گمراہ کن ہیں، پی ایل او سیکرٹری جنرل
مصر کے بارے میں نیتن یاہو کے دعوے گمراہ کن اور سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں