تشدد کی صورت میں ہم فوجی مداخلت کریں گے: العبادی

اگر عراقی عوام کو غیر قانونی طاقت کا استعمال کر کے دہمکانے کی کوشش کی گئی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے: وزیر اعظم حیدر العبادی

808513
تشدد کی صورت میں ہم فوجی مداخلت کریں گے: العبادی

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کی طرف سے متوقع ریفرینڈم کے تشدد پر منتج ہونے کی صورت میں، ہم  فوجی مداخلت   کے لئے تیار ہیں۔

العبادی نے ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ایجنسی کے لئے  عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ریفرنڈم پلان سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اگر عراقی عوام کو غیر قانونی طاقت کا استعمال کر کے دہمکانے کی کوشش کی گئی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے"۔

انہوں نے کہا کہ ریفرینڈم عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی دعوت  اور ایک خطرناک  تناو کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ "اگر آپ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو عراق کی  اور علاقے کی سرحدوں کی خلاف ورزی  کریں گے اور یہ علاقائی ممالک کو بھی عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے کی ایک کھلی دعوت  ہو گی"۔



متعللقہ خبریں