مصر نے غزہ کے عازمین حج کے لئے رفاح کی سرحدی چوکی کو کھول دیا

مصر نے فریضہ حج کے لئے سعودی عرب جانے کے خواہش مند غزہ کے باشندوں کے لئے رفاح کی سرحدی چوکی کو عارضی طور پر کھول دیا ہے

789571
مصر نے غزہ کے عازمین حج کے لئے رفاح کی سرحدی چوکی کو کھول دیا

مصر نے فریضہ حج کے لئے سعودی عرب جانے کے خواہش مند غزہ کے باشندوں کے لئے رفاح کی سرحدی چوکی کو عارضی طور پر کھول دیا ہے۔

غزہ کی وزارت داخلہ سے منسلک سرحدی چوکیوں کے شعبے کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے حکام نے آج صبح  غزہ کے عازمین حج کے لئے رفاح کی سرحدی چوکی کو عارضی طور پر کھول دیا ہے۔

رفاح سرحدی چوکی کے فلسطینی  طرف کے ذمہ دار ہاشم ادوان نے بھی  کہا ہے کہ آج تقریباً 800 عازمین حج سرحدی چوکی  سے گزریں گے اور چوکی کو چار دن کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔

سرحدی چوکیوں کے شعبے کے مطابق رواں سال میں غزہ کے حاجیوں کی تعداد 2 ہزار 500 کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ مصری انتظامیہ نے 3 جولائی 2013 کے فوجی حملے کے بعد رفاح کی سرحدی چوکی کو بند کر دیا تھا اور تب سے  لے کر اب تک وقتاً فوقتاً مختصر مدت کے لئے چوکی کو کھولا جاتا  ہے۔



متعللقہ خبریں