فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ  کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی حج اسکیم

سعودی حکومت نے حج کے موقع پر ایک ہزار فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ کو فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کیا ہے۔

789264
فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ  کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی حج اسکیم

 

فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ  کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی حج اسکیم

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار لواحقین کیلئے حج کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ المدلج نے بتایا  ہےکہ حکومت نے حج کے موقع پر ایک ہزار فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ کو فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کیا ہے ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کیلئے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔ خادم الحرمین کی طرف سے خصوصی حج اسکیم شروع کیے جانے کے بعد اب تک 15000 فلسطینی سعودی عرب کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے حج امور کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ ان کیلئے بہترین رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے۔



متعللقہ خبریں