ایران: صدر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں 3 خاتون وزراء کی تعیناتیاں کر دیں

صدر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں عورتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی جانے والی تنقیدوں کے بعد 3 خاتون وزراء کی تعیناتیاں کر دیں

786765
ایران: صدر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں 3 خاتون وزراء کی تعیناتیاں کر دیں

ایران کے صدر حسن روحانی نے نئی کابینہ میں عورتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی جانے والی تنقیدوں کے بعد 3 خاتون وزراء کی تعیناتیاں کر دی ہیں۔

ان تین خاتون وزراء میں سے ایک معصومہ ابتکار ہیں جنہیں خواتین کے امور  کی ذمہ دار نائب صدر  کے طور پر متعین کیا گیا ہے۔

لیلیٰ جنید کو قانونی امور کی نائب کے طور پر متعین کیا گیا ہے اور شانیندوح مولاوردی  کو شہری حقوق  کی خصوصی نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کے دور صدارت میں بھی صدر روحانی کی تین خواتین نائب موجود تھیں،  نئی کابینہ میں نائب  کے عہدے پر ابھی خالی نشستیں موجود ہیں جن پر تعیناتیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

روحانی نے نئے کابینہ اراکین کے ناموں کو اعتماد کے ووٹ کے لئے کل اسمبلی میں پیش کیا تھا اور نئی کابینہ میں دوبارہ عورتوں کو کوئی جگہ نہ دئیے جانے پر ملک کے رفارمروں نے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں