یمن، آئندہ تعلیمی سال میں 45 لاکھ بچوں کا تعلیم سے محروم رہنے کا خطرہ

دارالحکومت صناء میں  درس و تدریس    یونین  نے  بھی 9 ماہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں نہ کیے جانے  کا کہتے ہوئے   ملازمین سے  ہڑتال کرنے  کی   اپیل کی تھی

781298
یمن، آئندہ تعلیمی سال میں 45 لاکھ بچوں کا تعلیم سے محروم رہنے کا خطرہ

اگر یمن میں  اساتذہ کو گزشتہ ایک سال کی تنخواہ کی ادائیگی  نہ کی گئی تو تقریباً 45 لاکھ بچے  نئے تعلیمی سال میں   حصول تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ برائے اطفال یونیسف  نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں سرکاری ملازمین کو ادائیگیاں نہ کرنے کی صورت میں   اس ملک کے متعدد اسکول  تعلیمی سال کے آغاز پر بھی بند ہی رہیں  گے اور جس سے  لاکھوں کی    تعداد میں  بچے متاثر ہوں گے۔

واضح ر ہے کہ یمن میں حکومت مخالف حوثیوں  کے زیر کنٹرول علاقوں میں  آمدنی کے وسائل پر قبضہ کیے جانے کے  باعث  وزارت تعلیم سے منسلک   ملازمین  اور  اساتذہ  گزشتہ برس  کے آخری ایام سے لیکر ابتک  بلا تنخواہ زندگیاں گزارنے پر  مجبور ہیں۔

دارالحکومت صناء میں  درس و تدریس    یونین  نے  بھی 9 ماہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں نہ کیے جانے  کا کہتے ہوئے   ملازمین سے  ہڑتال کرنے  کی   اپیل کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں