مسجد اقصی پر عبادت کی پابندی کے خاتمے پر آتش بازی کے مظاہرے

اسرائیلی دستوں نے مشرقی القدس، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی سرحدوں پر مسجد اقصیٰ  کے حق میں مظاہرے کرنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف سخت مؤقف کا مظاہرہ کیا

779992
مسجد اقصی پر عبادت کی پابندی کے خاتمے پر آتش بازی کے مظاہرے

اسرائیل کی مسجد اقصی ٰ میں عبادت پر   جزوی  پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہزاروں افراد  نے مغرب اور   عشاء  کی  نمازوں کی یہاں پر ادائیگی کی۔

مسجد میں آنے والے فلسطینی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا  ،  مقبوضہ مشرقی القدس  کے کئی محلوں  میں آتش بازی  کا مشاہدہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی دستوں نے مشرقی القدس، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی سرحدوں پر مسجد اقصیٰ  کے حق میں مظاہرے کرنے والے فلسطینی شہریوں کے خلاف سخت مؤقف کا مظاہرہ کیا۔

آنسو گیس، ربڑ  کی اور اصلی گولیوں  کے ساتھ مداخلت کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے  تین سو فلسطینیوں کو زخمی کر ڈالا۔

اُدھر اسلامی  فاؤنڈیشن نے فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کی اشتعال انگیزی کے خلاف  خبر دار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں