لیبیا : سیاسی بحران کے حل کےلیے فریقین متفق،عام انتخابات کاعندیہ

لیبیا کے وزیراعظم فایزالسراج اور مشرقی علاقے میں قومی فوج کے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر نے پیرس میں ملک میں جاری بحران  کے خاتمے کے لیے بات چیت کی ہے۔

777578

انھوں نے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ مشروط جنگ بندی کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہیں۔

انھوں نے ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے شرائط کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے اور ملک کو ایک جمہوری  ریاست بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

دونوں فریقین  میں مسلح گروہوں   سے اسلحہ چھڑوانےاور قومی فوج میں شمولیت کے خواہاں مسلح جنگجوؤں کو اس میں ضم کرنے کے لیے ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

متعللقہ خبریں