دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کا معاہدہ،قطر نے ترمیم قانون کا فیصلہ کرلیا

قطر کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی  QNA کے مطابق ، شیخ تمیم  نے  دہشت گردوں ،تخریب کاری   اور دہشت گردتنظیموں کی مالی اعانت اور ان کے مالی اثاثوں  کی ضبطگی   کے قانون میں ترمیم کا حکم دیا ہے

774842
دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کا معاہدہ،قطر نے ترمیم قانون کا فیصلہ کرلیا

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  نے انسداد دہشت گردی  کے قانون میں بعض تبدیلیاں لانے کی  ہدایات کی ہیں۔

 قطر کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی  QNA کے مطابق ، شیخ تمیم  نے  دہشت گردوں ،تخریب کاری   اور دہشت گردتنظیموں کی مالی اعانت اور ان کے مالی اثاثوں  کی ضبطگی   کے قانون میں ترمیم کا حکم دیا ہے۔

 یاد رہے کہ  قطر اور امریکہ کے درمیان  12 جولائی کو  دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے  پر ایک معاہدہ طے کیا گیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں