دوحہ میں ترکی کے سفیر کی قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کیساتھ ملاقات

قطر میں ترکی کے سفیر فکرت اوزیر   نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ غانم بن شاہین الغانم کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

774206
دوحہ میں ترکی کے سفیر کی قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کیساتھ ملاقات

قطر میں ترکی کے سفیر فکرت اوزیر   نے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ غانم بن شاہین الغانم کیساتھ ملاقات کی ہے ۔

 ملاقات میں ترکی اور قطر کے   برادرانہ تعلقات کی طرف توجہ دلائی گئی اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے  کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔  قطر کی مسلح افواج کے سربراہ  الغانم نے قطر بحران کے دوران ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا  ۔

یاد رہے کہ  5 جون کو سعودی عرب، مصر ،متحدہ عرب امارات اور بحرین  کیطرف سے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے  کے بعد بحران  پیدا ہو گیا تھا ۔  قطر پر پابندیاں عائد کرنےوالے ان چار عرب ممالک نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے قطر کو تیرہ مطالبات پیش کیے تھے جنھیں قطر نے مسترد کر دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں