یروشلم: اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی ہلاک،قبلہ اول نماز کےلیے بند
اسرائیلی شہر یروشلم کے قدیمی حصے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین اسرائیلی شہری زخمی ہوئے جن کے الزام میں فوجیوں نے 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
770509
اسرائیلی شہر یروشلم کے قدیمی حصے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین اسرائیلی شہريوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
حکام کے مطابق، اس واقعے میں ملوث تینوں حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔
فائرنگ کے بعد یہ تینوں انتہائی حساس مقدس مقام مسجد الاقصی کی جانب فرار ہوئے، جہاں پولیس نے انہیں ہلاک کر دیا۔
اس دوران اسرائیلی حکام نے اعلان کے نتیجے میں آج مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی ۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے اس واقعے کی مکمل تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی علاقے میں کسی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مسجد اقصٰی اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔