عراق، خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق ایک پیدل خودکش حملہ آور نے کاظمیہ کے علاقے کے ایک مصروف داخلی راستے پر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کر دیا

759095
عراق، خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق    عراق میں ماہ رمضان  کے آخری دن  ایک خود کش دھماکے میں   12 افراد  ہلاک   جبکہ 20 زخمی   ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ شہری مغربی موصل سے محفوظ مقام کی جانب  سفر کررہے  تھے کہ خود کش حملہ آور  نے بم  دھماکہ کر دیا  جس دوران     ہلاکتیں  ہوئیں،   ہلاک شدگان میں  اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک پیدل خودکش حملہ آور نے کاظمیہ کے علاقے کے ایک مصروف داخلی راستے پر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کر دیا، خیال  رہے کہ حملہ ہونے والے محلے  میں زیادہ تر اہل ِ تشیع آباد ہیں۔

دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ داعش کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی جامع مسجد النوری کی دھماکے میں شہادت اس کا اعتراف شکست ہے۔  



متعللقہ خبریں