مکہ مکرمہ میں جمعہ الوادع

جمعہ الوادع  کی نماز کے بعد امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

758743
مکہ مکرمہ میں جمعہ الوادع

 

مسجد الحرام جمعہ الوادع  کی وجہ سے  نمازیو ں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ نماز کے بعد امت مسلمہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

مکہ مکرمہ میں جمعہ الوادع کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی ۔ مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں نے جمعہ الوادع  نہایت روح پرور اور ایمان افروز ماحول میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر مسجد الحرام کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور مسجد کے باہر بھی چاروں اطراف  انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمند نظر آ رہا تھا۔ جمعہ الوادع  کی ادائیگی کے بعد اسلام کی سربلندی ، امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا مانگی گئیں ۔ 



متعللقہ خبریں