قطری شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر کے شہریوں کو ان ممالک کو ترک کرنے کے لئے دی گئی مہلت پوری ہو گئی

755482
قطری شہریوں کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی

سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر کے شہریوں کو ان ممالک کو ترک کرنے کے لئے دی گئی مہلت پوری ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے 5 جون کو قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس لوٹنے اور ا ن تین ممالک میں مقیم قطری شہریوں کے ان ممالک کو ترک کرنے کے لئے مذکورہ تین ممالک کی طرف سے دی گئی 14 روزہ مہلت مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے ختم ہو گئی ہے۔

ان تین ممالک کے قطر میں مقیم شہریوں  اور ان ممالک میں مقیم قطری شہریوں کی تعداد حتمی شکل میں معلوم نہیں ہے۔

قطر کی انسانی حقوق کی قومی کمیٹی  کی اس سے قبل شائع کردہ رپورٹ کے مطابق قطر میں مذکورہ تین ممالک کے 11 ہزار 387 شہری موجود ہیں جبکہ ان ممالک میں  قطری شہریوں کی تعداد ایک ہزار 927 ہے۔



متعللقہ خبریں