روس کا شام میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خدشات کا اظہار
روس نے شام میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے
![روس کا شام میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خدشات کا اظہار](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/fdd0/e0d6/959c/59298565243d9.jpg?time=1736843945)
روس نے شام میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
روسی وزرات دفاع کی جانب جاری بیان میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بتایا جا رہا ہے کہ ان میزائلوں کی تنصیب کا مقصد انھیں شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا نا ہے لیکن یہ میزائل داعش سے لڑنے والی شامی حکومتی افواج کے خلاف بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
امریکا نے مشرقی شام کے علاقے ’التنف‘ میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کےلیے اپنے دو عدد ’’ہیمارس‘‘ (HIMARS) میزائل لانچرز اردن کی سرحد سے ہٹا کر شامی سرحد کے قریب منتقل کردیئے ہیں جہاں مغربی افواج اور شامی باغی انہیں استعمال کررہے ہیں۔
تاہم روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل داعش سے لڑنے والی فوجوں کے خلاف بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ ایک امریکی طیارے نے التنف کے علاقے میں شامی فوجی قافلے پر فضائی حملہ کیا تھا۔