بحیرہ احمرمیں ایک آئل ٹینکر پریمن سے راکٹ حملہ،نقصان کی اطلاع
اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ روز بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع باب المندب بندرگاہ کے قریب ایک تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے
743598
اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ روز ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق یمنی صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع باب المندب بندرگاہ کے قریب ایک تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق ،باغیوں نے جزائر مارشل کے ‘ایم ٹی موسکی‘ بحری جہاز پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس جہاز پر 70 ہزار ٹن تیل اور دیگر سامان لادا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
نیتن یاہو کی شام میں بعث حکومت کا تختہ الٹنے والے گروہوں کو دھمکی
وزیر اعظم کے پریس دفتر نے شام کے بارے میں نیتن یاہو کے بیانات پر مشتمل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا