اسرائیلی پولیس کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان لڑکی ہلاک

مشرقی یروشلم میں ،چاقو سے حملہ کرنے کے دعوے کے ساتھ، اسرائیلی پولیس  کی  فائرنگ کا نشانہ بننے والی فلسطینی نوجوان لڑکی ہلاک ہو گئی

727915
اسرائیلی پولیس کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان لڑکی ہلاک
israil gözaltı.jpg

مشرقی یروشلم میں ،چاقو سے حملہ کرنے کے دعوے کے ساتھ، اسرائیلی پولیس  کی  فائرنگ کا نشانہ بننے والی فلسطینی نوجوان لڑکی ہلاک ہو گئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی لڑکی نے ، مسجد اقصیٰ  کے اطراف میں پرانے شہر کے شامی دروازے  پر پہرہ دینے والے اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر اسے پولیس کی طرف سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں فلسطینی لڑکی کی صحت کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان لڑکی ہلاک ہو گئی ہے۔

بعد ازاں اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں نوجوان فلسطینی لڑکی کے جائے وقوعہ پر ہلاک ہو نے کا ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چاقو سے حملے کے دعوے کے ساتھ  اسرائیلی فوجیوں کی   طرف سے ہلاک کئے جانے والے فلسطینیوں کی دن بہ دن بڑھتی تعداد مرکز توجہ بن رہی ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے مختلف علاقوں میں 5 حماس اراکین سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الخلیل اور قلقلیہ شہروں کے فرون اور تاکو  کے علاقوں میں حراستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ اسرائیلی فورسز  مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  اور مشرقی یروشلم میں ایک تواتر سے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو گرفتار کرتی رہتی ہیں۔

فلسطینی اداروں کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 7 ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں