چین یمن کو 4 ملین 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی امداد فراہم کرے گا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمن کے وزیر برائے منصوبہ بندی  و بین الاقوامی تعاون  محمد السعدی  اور صنعا میں  چین  کے سفیر' تیان کی' کے درمیان 4 ملین 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی امداد کا سمجھوتہ طے پایا

723547
چین یمن کو 4 ملین 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی امداد فراہم کرے گا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یمن کے وزیر برائے منصوبہ بندی  و بین الاقوامی تعاون  محمد السعدی  اور صنعا میں  چین  کے سفیر' تیان کی' کے درمیان 4 ملین 3 لاکھ 50 ہزار مالیت کی امداد کا سمجھوتہ طے پایا ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SABA میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق السعدی نے ملک میں جنگ کی وجہ سے مشکل اقتصادی صورتحال کے دوران یمن کی عوام کے لئے فراہم کی گئی امداد پر چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یمن  کئی سالوں سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے  اور حوثیوں ، ان کے ساتھ تعاون کرنے والے سابقہ صدر علی عبداللہ صالح  کے حامیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ملک بھر میں مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔

حوثی اور صالح کے حامی  ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعا کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں لئے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے لے کر اب تک  حوثیوں کے مقابل یمن کی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

فریقین کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے 10 ملین سے زائد یمنی ہلاک ، 40 ہزار زخمی اور تقریباً 3 ملین  گھر سےبے گھر ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں