اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کر دیا

اسرائیل کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبریئل نے گزشتہ شام انسانی حقوق کے علمبردار حکومت مخالف گروپوں سے ملاقات کی جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات سے انکار کر دیا

720672
اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن وزیر خارجہ سے ملنے سے انکار کر دیا

اسرائیل کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبریئل نے گزشتہ شام پروگرام کے مطابق انسانی حقوق کے علمبردار حکومت مخالف گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔

 اس سے قبل  اسی ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے  جرمن وزیر خارجہ  کے ساتھ مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

اس منسوخی کے جواز میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو ایسے غیر ملکی حکام سے نہیں ملنا چاہتے جو اسرائیلی فوجیوں کو جنگی مجرم کہہ کر بدنام کرنے والے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوں۔

دوسری جانب  زیگمار  گبریئل نے ان وفود  کے ساتھ ملاقات کو معمول کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے ملاقات سے انکار کے نتیجے میں جرمنی اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں