لیبیا کے کھلے سمندر میں مہاجرین کی ایک کشتی غرقاب، 145 مہاجرین  لاپتہ

لیبیا کے کھلے سمندر میں  مہاجرین کی ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں 145 مہاجرین  لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

702152
لیبیا کے کھلے سمندر میں مہاجرین کی ایک کشتی غرقاب، 145 مہاجرین  لاپتہ

 

 لیبیا کے کھلے سمندر میں  مہاجرین کی ایک کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں 145 مہاجرین  لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

 اقوام متحدہ  نے اعلان کیا ہے کہ  لیبیا  کے سبراتا شہر سے اٹلی جانے کے خواہشمند مہاجرین کی کشتی بحیرہ روم میں غرقاب ہوگئی ۔ کشتی میں سوار 146 مہاجرین میں سے 145 ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کیساتھ ان کی تلاش کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ان مہاجرین کا تعلق نائیجریا ،مالی اورگیمبیا سے تھا ۔ مسافروں میں حاملہ خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔

لیبیا کے کھلے سمندر میں امسال پہلے تین ماہ میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو جانے والے مہاجرین کی تعداد 590  کے قریب ہے ۔



متعللقہ خبریں