میناروں سے اذان کی صدا بلند ہوتی رہے گی، فلسطینی عوام

اسرائیل   کی "اذان پر پابندی"  کا بل   پوری مسلم اُمہ کو ہدف بنانے والے  ایک جرم  ہے، ممبر اسمبلی فلسطین

689252
میناروں سے اذان کی صدا بلند ہوتی رہے گی، فلسطینی عوام

اسرائیل کی جانب سے ملک میں  خاص اوقات میں  لاؤڈ اسپیکر  کےذریعے    اذان  پڑھنے   پر پابندی لانے والے مسودہ قانون کے خلاف غزہ کی پٹی  پر ایک احتجاجی   مظاہرہ کیا گیا۔

حماس کی جانب سے  منظم کردہ  اس مظاہرے میں "میناروں کی صدائیں کبھی بند نہیں  ہوں گی"، "نسل پرستی    ختم کرو" تحریروں پر   مبنی پین کارڈز  اٹھائے گئے۔

مظاہرے میں شریک  فلسطینی ممبر اسمبلی   محمد شہاب   کا کہنا تھا  کہ اسرائیل   کی "اذان پر پابندی"  کا بل   پوری مسلم اُمہ کو ہدف بنانے والے  ایک جرم  ہے۔

انہوں نے  کہا کہ القدس اور  دیگر علاقوں میں ہمارے فلسطینی عوام    اس فیصلے کے نفاذ کی اجازت نہیں  دیں  گے، انہوں نے  عالم اسلام کو  'نسل پرستی'  پر مبنی   فیصلوں کے خلاف جدوجہد کے لیے متحد ہونے کی اپیل   بھی کی۔

 



متعللقہ خبریں