ایران، ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

حرمز  ٹو   ایک  بحری میزائل  ہے، جو کہ   حرکت  کرنے والے اجسام کو بھی  مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے

688552
ایران، ہرمز ٹو کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

ایران نے   ہرمز  ٹو بالسٹک میزائل کا   کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی  تسنیم    کی خبر  کے مطابق   یہ اعلان   ایرانی  پاسداران ِ انقلاب   فضائی و خلائی  قوتوں کے کمانڈر   بریگیڈیئر جنرل   امیر علی  حاجی زادے  نے  کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے  کہ ایران نے   ہرمز   ٹو   بالسٹک میزائل  کا  گزشتہ   ایک   کامیاب تجربہ کیا ہے،   اس میزائل کی مدد سے  اڑھائی سو کلو میٹر   دور  ہدف کو کامیابی  سے    تباہ    کر دیا گیا۔

حاجی زادے  نے بتایا ہے کہ   ہرمز  ٹو   ایک  بحری میزائل  ہے، جو کہ   حرکت  کرنے والے اجسام کو بھی  مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے   جبکہ اس  کی  مسافت  تین سو کلو میٹر ہے۔

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کی قرار داد کے مطابق   ایران   کی جانب سے  نکلیئر وار ہیڈ     کی گنجائش کے حامل   بالسٹک میزائل تیار کرنے پر    پابندی  عائد ہے۔

 



متعللقہ خبریں